جموں و کشمیر کے باندي پورا ضلع کے سرحدی شہر گریز میں آج ایک فوجی گاڑی کے
گر کر تباہ ہو جانے سے اس میں سوار ایک جوان کی موت ہو گئی اور دو دیگر
زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ آج شام ایک فوجی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی۔حادثے میں ایک فوجی جوان کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔